آئی ایس پی آر 266

فوری اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کارروائی تیز کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کو اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں فوری اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی تیز کی جائے۔ تمام ہاٹ اسپاٹ، پیک آورز اور حساس مقامات پر پولیس تعینات کی جائے۔ شہر میں پیٹرولنگ بڑھائی جائے اور عادی مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز کو ان کے علاقوں میں کرائم ریٹ کی بنیاد پر رکھیں۔ جس ضلع میں اسٹریٹ کرائم بڑھ جائے اس کے ایس ایس پی اور متعلقہ ایس ایچ او کو تبدیل کریں۔ تمام ایس ایس پیز اسٹریٹ کرائم اور ڈرگ پیڈلرز کے خلاف سخت کارروائی شروع کریں۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ سے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے پولیس کی تعیناتی کے فوٹو بنا کر ان سے شیئر کریں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ ایس ایس یو کو بھی اسٹریٹ کرائم کے خلاف سڑکوں پر لائیں۔ ریزرو پولیس کو بھی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سڑکوں پر پیٹرولنگ میں شامل کریں۔

آئی جی پولیس غلام نبی نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جیز کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں