کالج 267

لاہور: اسکول، کالج 7 روز بند کرنے کی ہدایت

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے لاہور کے اسکولوں اور کالجوں کو مزید 7 روز بند کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالتِ عالیہ میں اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ نے دورانِ سماعت ہدایت کی کہ اسموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں۔

عدالتِ عالیہ نے ریمارکس میں کہا کہ اسموگ کی روک تھام حکومت کی ذمے داری ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کو لاہور ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ نے اسموگ کے تدارک کے لیے درخواستوں پر سماعت جمعے تک ملتوی کر دی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 دسمبر 2022ء سے 2 جنوری 2023ء تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

لاہور کے تعلیمی اداروں میں عدالتِ عالیہ کے حکم کے بعد موسمِ سرما کی تعطیلات اب 9 جنوری تک ہو گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں