پاکستان کرکٹ بورڈ 282

پی سی بی کا اسکول کرکٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکول کرکٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کرکٹ پروگرام انتہائی ضروری ہے، یہ اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جو ملک بھر میں چلایا جائے گا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسکول کرکٹ ہمارے مستقبل کی کرکٹ کا اثاثہ ہے، اس پروگرام سے اسکول کرکٹ بحال ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ اس پروگرام میں گرلز اسکول کو بھی شامل کریں گے، ویمن کرکٹ لیگ جلد شروع کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں