چکن بریانی 77

چکن بریانی کے آرڈر میں گڑبڑ، صارف کا پارہ ہائی، ریسٹورنٹ جلادیا

امریکا کے ایک ریسٹورنٹ میں چکن بریانی کے آرڈر میں گڑبڑ کے بعد ایک شخص کا پارہ ہائی ہوگیا اور اس نے بنگلادیشی ریسٹورنٹ کو آگ لگادی۔

49 سالہ شخص کے چکن بریانی کے آرڈر میں خرابی ہوئی تھی جس پر اس نے ریسٹورنٹ کو آگ لگائی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ میرے آرڈر میں گڑبڑ کی گئی تھی جس کے بعد اگلے دن جا کر میں نے ریسٹورنٹ کو آگ لگادی۔

امریکی پولیس کو ملزم نے بیان دیا کہ وہ نشے کی حالت میں تھا، چکن بریانی خریدی تاہم وہ نہیں دی گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حراست میں لیے گئے شخص نے رات کے وقت ریسٹورنٹ کو آگ لگائی جس کے لیے اس نے آتش گیر کیمیکل کا استعما ل کیا۔

پولیس نے اعترافی بیان کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کردیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں