Waseem Akthar 270

وزیرِ اعظم صاحب کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر اپنی حکومت خود سنبھالنا، وسیم اختر

(ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صاحب کراچی کو اب مزید لاشیں مت دینا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ شہباز شریف آپ کو اس لیے وزیرِ اعظم بنایا کہ کراچی کے لوگ لاشیں اٹھائیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ اب اگر لاش رکھی اور لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر اپنی حکومت خود سنبھالنا۔

وسیم اختر کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور باجوہ صاحب بتا دیں کہ کیا ہم اپنے دفاتر بند کر کے ہم کہاں جائیں؟

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو اسی لیے سپورٹ کیا کہ ہمارے لاپتہ کارکنان واپس آجائیں گے، انہوں نے کہا مجھے نہیں پتہ یہ کارکنان کہاں ہیں، ان سے پوچھتا ہوں اب ان لوگوں کی لاشیں کہاں سے آ رہی ہیں؟

وسیم اختر کا مزید کہنا ہے کہ بس کردو بس ہم تھک گئے ہیں، وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وہ بہادرآباد آئیں گے، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔

متحدہ کے رہنما وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ کارکنوں کی تدفین کے بعد رابطہ کمیٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں