پاکستان افواج 292

پاکستان افواج میں 25ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف

آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے ملک کی مسلح افواج کے فنانشل اکاﺅنٹس میں 25ارب روپے کی خوردبرد کا انکشاف کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ نے بزنس ریکارڈر کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مالی سال 2021-22ءکی آڈٹ رپورٹ میں اے جی پی کی طرف سے پاکستان آرمی کے اکاﺅنٹس میں 21ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان نیوی کے اکاﺅنٹس میں 1.6ارب روپے اور پاک فضائیہ کے اکاﺅنٹس میں بھی 1.6ارب روپے کی خردبرد پائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ انٹرسروسز آگنائزیشنز میں 6کروڑ 60لاکھ روپے، ملٹری اکاﺅنٹنٹ جنرل (ایم اے جی) میں 20کروڑ 30لاکھ روپے اور ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس میں 2ارب روپے کی بے ضابطگیاں پائی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان آرمی میں مسابقتی بولی کے بغیر مختلف اشیاءخریدنے اور دیگر طریقوں سے 18ارب روپے کی کرپشن کا بھی پتا چلایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں