تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی گرفتار 250

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی، انہیں اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔

ایف آئی اے نے سینیٹراعظم سواتی کو چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹراعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کوسوشل میڈیا پرگالیاں دی تھیں۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

سینٹر اعظم سواتی نے کہا تھا کہ میں ان افسران کے خلاف ہر قانونی و اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں