آرمی چیف 242

امن خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ قوم کے تعاون سے دیر پا امن و استحکام کے حصول تک دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ امن خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

جنرل عاصم منیر نے وادی تیراہ ضلع خیبر کا دورہ کیا۔ انہوں نے فوجی جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی عوام اور سیکورٹی فورسز کی بےشمار قربانیوں کے باعث ریاست کی عملداری قائم ہوئی ہے۔

عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کسی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، امن خراب کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

آرمی چیف کی کور ہیڈ کوارٹرز پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہرحیات نے ان کا استقبال کیا۔

آرمی چیف کو آپریشنل، ٹریننگ اور فارمیشن کے دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف کو ضم شدہ اضلاع کی سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول کےلیےکوششوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں