آصف علی زرداری 289

آصف علی زرداری کورونا کا شکارہوگئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کورونا کا شکارہوگئے، جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف علی زرداری کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

بلاول نے بتایا کہ آصف علی زرداری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، ان کو ہلکی علامات ہیں علاج جاری ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گوہیں۔

دوسری جانب بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ “آصف زرداری دبئی پہنچے تو ان کا پی سی آرٹیسٹ پازیٹو آیا لیکن علامات ہلکی ہیں اور چار دن سے قرنطینہ ہیں، صحت یاب ہونے پر جلد واپس پاکستان آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں