ایلون مسک 242

ایلون مسک ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کردیں، فواد چوہدری کی اپیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک سے اپیل کردی۔

(پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم ہمارے رونگٹے کھڑے کرنا بند کردیں، ٹوئٹر کے بغیر ہم دنیا کا تصوّر بھی نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر کمپنی نے آج سے21 نومبر (پیر) تک اپنے دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ دن پہلے ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین سے اس مد میں رقم وصول کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

https://citizennews.press/2022/11/16/1109/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں