بابر اعظم 218

بابر اعظم پاکستان ٹیم کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، شاہد آفریدی

عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم پاکستان ٹیم کےلیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ مدت مکمل ہونے سے قبل دو ٹیمیں بنائیں، تاکہ بینچ مضبوط ہو۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پلیئرز سے انفرادی بات چیت کرکے اندازہ ہوا کہ مسائل کیا ہیں۔

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے کہا کہ اکیلا شو نہیں چلاتا، پاور شیئرنگ سے آپ اور بھی زیادہ پاور فل ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں