سرفراز احمد 257

بابر اعظم نے سرفراز احمد سے ایک اہم اعزاز چھین لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سرفراز احمد سے ایک اہم اعزاز چھین لیا۔

انگلینڈ کی ٹیم کو تاریخی شکست دینے کے بعد بابر اعظم پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والے کپتان بن گئے۔

بابر اعظم نے انگلینڈ کو ہرانے کے بعد سرفراز احمد کو پیچھے چھوڑ کر بہترین کپتان کا اعزاز اپنے نام کیا۔

بابر اعظم نے بطور کپتان 49 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جس میں سے 30 میچز میں انہوں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 14 میچوں میں شکست ہوئی۔

سرفراز احمد نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 29 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے 37 میچز میں سے 8 میں شکست حاصل کی تھی۔

شاہد آفریدی نے کپتان کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے 19، محمد حفیظ نے 18 جبکہ شعیب ملک نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں