الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی اصل وجہ بتادی 283

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کی اصل وجہ بتادی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے ملتوی ہونے پر تنقید کا جواب دیتے ہوۓ اپنے موقف کا اظہار کیا۔

(ای سی پی) ترجمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کے با عث الیکشن کمیشن پاکستان کو سندھ بھر میں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کوصحیح وقت پر صحیح فیصلہ کرنے پر ہدف بنایا گیا، جبکہ وقت سب سے اوّل و بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔

24جولائ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی منتخب کردہ تاریخ تھی جو کہ اب 28 اگست کو مقرر ہوں گے- محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکریٹری، صوبائ الیکشن کمشنر اور جی ڈی اے کی کی جانے والی درخواست پر بلدیاتی انتخابات کو فل وقت روک دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں