سعید غنی 257

بھارتی میڈیا اور عمران خان ایک پیج پر ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین ذہنی طور پرمفلوج ہیں: سعید غنی

صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ اقتدار سے جاتے جاتے عمران خان ملک کے لیے بارودی سرنگیں بچھا گئے۔

سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک آئینی ادارے کے سربراہ کی تعیناتی کو متنازع بنایا جا رہا ہے، عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہیں۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ عمران خان اور بھارتی میڈیا ایک پیج پر ہیں، عمران خان ملکی مفادات کا سودا کر رہا ہے۔

عمران خان پاکستان کیلیے سب سے بڑا سیکیورٹی تھریٹ ہیں-

عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحائف فروخت کر دیے، ان کو الیکشن کمیشن اور میڈیا سب برے لگتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں وہ غیر آئینی کام کر کے حکومت میں آ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں