حلیم عادل اور شہباز گِل پر بری طرح تشدد کیا جا رہا ہے، علی زیدی 285

حلیم عادل اور شہباز گِل پر بری طرح تشدد کیا جا رہا ہے، علی زیدی

سابق وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل اور شہباز گِل پر بری طرح تشدد کیا جا رہا ہے، اس معاملے پر ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی خاموشی سوالیہ نشان ہے۔

انصاف ہاؤس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ہم سب پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کو ایک کیس میں رہائی کے بعد دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا جاتا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی میں کئی ایسے لوگ ہے جن پر قتل کے کیس ہیں۔

کوئی سوال پوچھ لے تو مقدمہ بنالیا جاتا ہے، عمران خان کو 500 کروڑ امداد ملنا عوام کا اعتماد ہے۔

اس وقت سندھ بھر میں لوگ مشکلات سے دوچار ہیں، متاثرین اس وقت بے یار و مددگار ہیں، 50 ، 50 روپے متاثرین میں تقسیم کرکے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے۔

ان چوروں کو شرم آنی چاہیے، بدین میں متاثرین نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی بند بنائے ہیں، اندرون سندھ میں کئی مقامات پر وڈیروں کی فصلوں کو بچا کر آبادیوں کی اطرف پانی دھکیلا جا رہا ہے۔

سابق وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین پر ایف آئی آر درج کی جارہی ہے،حلیم عادل پر مقدمات درج کرکے عدلیہ کے احکامات کو نہیں مانا جا رہا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں