خواجہ سرا کی قومی اسمبلی میں نمائندگی 293

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سرا کی قومی اسمبلی میں نمائندگی

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ آزادی کے 75 سال بعد یومِ آزادی کے دن ایک خواجہ سرا ببلی ملک کو قومی اسمبلی میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کا موقع دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس سے خواجہ سرا ببلی ملک کو خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے قومی اسمبلی میں مساوی حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’میں بہت معذرت کے ساتھ کہوں گی کسی کی دل آزاری نہ ہو کافی دیر سےایک جملہ سنتی رہی معزز خواتین وحضرات، ٹھیک ہے ہم خواتین وحضرات کے زمرے میں نہیں آتے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اس کے بجائے اگر آپ معزز حاضرینِ محفل کہیں تو کیا ہی بات ہے‘۔

ببلی ملک نے احسن انداز کے ساتھ قومی اسمبلی میں مساوی سلوک کی بات کرکے اراکینِ اسمبلی کے دل جیت لیے اور کوئی بھی اُنہیں داد دیے بغیر نہیں رہ سکا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ’پارلیمنٹ ویمن کاکس‘ کے اس اقدام کو سراہا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں