وزیرِ داخلہ رانا ثناء 240

وزیرِ داخلہ رانا ثناء کی گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناء کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے کہا کہ رانا ثناء کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری کیے گئے ہیں.

پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں