ریحام خان 273

ریحام خان نے بشریٰ بی بی کی لیک آڈیو اپلوڈ کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بشریٰ بی بی کی مبینہ لیک آڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی۔

ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ لیک آڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کا ایک جملہ (ارسلان بیٹا آپ نے تو سوشل میڈیا پر Letter (خط) کو اٹھانا تھا، آپ لوگ تو لیٹر کی بات سن کر ہی بھاگ جاتے ہو) دُہرایا ہے۔

واضح رہے بشریٰ بی بی کی یہ مبینہ لیک آڈیو چند ماہ قبل لیک ہوئی تھی جسے اب ریحام خان نے دوبارہ اپلوڈ کیا ہے۔

دوسری جانب ریحام خان نے رواں سال کے آغاز میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو کا کلپ بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔

اس کلپ میں ریحام خان کا عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ ’عمران خان سے جان چھڑانے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے، ہر کسی میں میرے جتنی ہمت نہیں ہے، عمران خان کو میں نے کئی بار رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، ایک بلیک بیری میرے ہاتھ لگ گیا اور جو عمران خان کو لائے ہیں ان کے ہاتھ تو عمران خان کا بہت کچھ لگا ہوگا‘۔

ریحام خان نے دعویٰ کیا تھا اپنے انٹرویو میں کہ انہوں نے اپنی کتاب میں جو کچھ لکھا ہے وہ سب سچ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں