سندھ ہائی کورٹ 282

جس میٹنگ میں مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی اس کی تفصیلات پیش کریں: سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے اینٹی کرپشن حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ جس میٹنگ میں مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی اس کی تفصیلات پیش کریں-

سندھ ہائی کورٹ میں اینٹی کرپشن کے خلاف سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جن کی غلامی کر رہے ہیں، وہ وقت بدلنے پر پہچانیں گے بھی نہیں۔

عدالت نے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کرنے والے افسر کو عدالت نہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس میٹنگ میں مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی گئی اس کی تفصیلات پیش کریں۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایسٹ اور جامشورو سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے متعلق حکم امتناع میں 17 اگست تک توسیع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں