آئی ایس پی آر 288

شہباز گل تفتیش میں طوطے کی طرح بولے گا، PTI کے پردہ نشیں بے نقاب ہوں گے: ناصر شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ا اب تفتیش میں بداخلاقی کا بادشاہ شہباز گل طوطے کی طرح بولے گا کہ بہت سے پی ٹی آئی کے پردہ نشیں بے نقاب ہوں گے۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور فواد چوہدری ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے پی ٹی آئی اخلاقیات اور ادب کی ورچوئل یونیورسٹی چلاتی تھی، پی ٹی آئی نے ملک میں اخلاقیات، ادب و آداب کا ایسا جنازہ نکالا کہ اب نوجوانوں کی دوبارہ تربیت کرنی ہوگی۔

جس کرمنل انداز سے پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو اداروں اور سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا اس کا ان سے حساب لینا چاہیے۔

پی ٹی آئی نے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر گرافکس کی مدد سے کمپین چلائیں، پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ملازمین یعنی نوجوانوں کو بھی اپنے کرائم میں شامل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں