شیخ رشید 266

شیخ رشید کو 7 دن میں لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس سے بے دخلی کا نوٹس جاری کر دیا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ زیرِ قبضہ اراضی یونِٹس 7 دن میں خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پولیس کی معاونت کے لیے خط لکھ دیا۔

خط میں 7 اراضی یونِٹس خالی کرانے کے لیے 19 اکتوبر کو پولیس کی مدد مانگی گئی ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ لال حویلی سمیت متروکہ وقف املاک کی 7 اراضی یونِٹس کیس کی متعدد سماعتیں ہو چکی ہیں۔

وقف املاک راولپنڈی آصف خان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اوران کے بھائی شیخ صدیق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں