عبداللہ ریحان 264

دشمن نے حملہ اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی کروایا ہے، عبداللہ ریحان

پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید پارٹی کا جوائنٹ سیکرٹری کراچی عبداللہ ریحان نے کہا ہے کہ 1947 سے لے کر اب تک عوام نے اور اداروں نے مل کر دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے اور اب بھی کریں گے، دشمن نے اس دفعہ اندر کے لوگوں سے ہی حملہ کروایا ہے۔

عمران خان ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے ہر لائن عبور کر رہا ہے۔ عمران خان کو نہ تو ملکی سالمیت کی فکر ہے نہ ملکی اداروں کی، اداروں کی بقا سے ہی ملک کی بقا ہے۔

عبداللہ ریحان نے کہا کہ اس شخص کو صرف اقتدار اقتدار اور اقتدار کے علاوہ کچھ نظر نہیں آتا، عوام کسی صورت اداروں پر حملہ برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اپنی فوج کی قربانیوں اور شہادتوں کو کبھی نہیں بھلا سکتے، پاکستانی عوام دشمن کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں