عدنان صدیقی 224

اداکار عدنان صدیقی نے میسی کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا

کامیڈین مومن ثاقب نے شوبز انڈسٹری کے اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کے ہمراہ ارجنٹینا کی ٹیم کو فیفا کپ جیتنے پر منفرد انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔

انسٹاگرام پر ’او بھائی مجھے مارو، مجھے مارو‘ اور ’ایک دم سے انہوں نے جذبات بدل دیے، جیسے جملوں سے مقبول ہونے والے مومن ثاقب، اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم کی پُر مزاح ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مومن ثاقب ارجنٹینا کو فٹبال ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں جبکہ عدنان صدیقی میسی کو بہترین کارکردگی پر پاکستانی سوسائٹی میں 5 ایکڑ کا فارم ہاؤس بطور انعام دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں عدنان صدیقی کو پنجابی زبان میں ’ میسی تواڈے واسطے جہلم دی چہلم سوسائٹی وچ 5 ایکڑ دا پلاٹ ‘ کہتے سنا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)

جس کے بعد مومن ثاقب اپنے پیغام میں کہتے ہیں کہ میسی تم نے اپنی چھٹیاں پاکستان میں اسی فارم ہاؤس میں گزارنی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، صارفین اس پر دلچسپ اور مزاح سے بھرپور تبصرے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں