عمران خان منی لانڈر 297

عوام کو پتا چل گیا کہ عمران خان چور، جھوٹا، جالساز اور منی لانڈر ہے: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنا رد عمل پیش کرتے ہوۓ عمران نیازی کے بارے میں کہا کہ خان صاحب کوئ صادق اور امین نہیں ہیں بہتر ہے کہ وہ پارٹی چیئر مین کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید ایک بیان میں عمران خان کو نشانہ بنایا اور کہا کہ بلا آخر 8 سال بعد منی لانڈرر، فارن فنڈنگ، چور اور جھوٹے پکڑ لیے گۓ عمران خان کے جعلساز اور جھوٹے ہونے پر الیکشن کمیشن نے بھی وضاحت کردی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے جن ممالک سے فارن فنڈنگ وصول کی ان میں اسرائیل، بھارت، امریکا، کینیڈا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

غیر قانونی فنڈنگ سے پاکستان میں فتنہ برپا کرنے والا اور کوئ نہیں بلکہ عمران خان ہیں، انہوں نے 351 غیر ملکی کمپنیوں اور 34 غیر ملکیوں سے فنڈنگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں