عمران خان کا خطاب لائیو دکھانے پر پابندی 285

عمران خان کا خطاب لائیو دکھانے پر پابندی

پیمرا نے عمران خان کی اداروں اور اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا خطاب لائیو دکھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

(پیمرا ) کے مطابق عمران خان کے بیان پر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کےتحت پابندی لگائی گئی ہے، عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے 6 صفحات پر مشتمل نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی تقریروں میں نفرت انگیزی پھیلا رہے ہیں، تقریروں میں مسلسل اداروں اور افسران کے خلاف اکسا رہے ہیں، عمران خان کا خطاب آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان کی نفرت انگیزی سپریم کورٹ کے سوموٹو کیس میں فیصلے کے خلاف ہے، ان کی تقریروں کا مواد لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے، عمران خان کے خطاب پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔

پیمرا کا کہنا ہے کہ اب عمران خان کی صرف ریکارڈ کی گئی تقاریر نشر کی جاسکیں گی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ریکارڈ شدہ خطاب موثر مانیٹرنگ اور ایڈیٹوریل کنٹرول کے ساتھ نشر کیے جائیں گے۔

پیمرا ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں