شاہد خاقان 315

عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا عوام کو پتا چلنا چاہیے: شاہد خاقان

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کہا کہ فنانشل ٹائم جیسے ادارے نے کہا کہ عارف نقوی نے لندن میں کرکٹ میچ کروائے، عارف نقوی کی کمپنی سے 55 کروڑ کی رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹس میں بھیجی گئی، عوام کو پتا چلنا چاہیے کہ عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا۔

شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی جماعت نے امریکی کمپنیوں سے پیسے وصول کیے، امریکا سمیت مختلف ممالک سے وصول پیسوں کا بڑا حصہ پاکستان پہنچایا نہیں گیا۔ کیلیفورنیا کی کمپنیوں سے پیسے وصول کر کے غیرجانبدار فیصلے نہیں ہو سکتے، کسی غیرملکی شخص یا کمپنی سے فنڈنگ حاصل کرنا غیر قانونی ہے، 8 سال ہوگئے الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ پر فیصلہ نہیں دے سکا۔

فارن فنڈنگ کی ایک بڑی رقم ملک میں نہیں آئی، اب بھی ملک کے باہر اکاؤنٹس میں موجود ہیں، ہم نے آج الیکشن کمیشن سےدرخواست کی ہے کہ عوام کو پتہ چلے عمران خان کس سے پیسے لیتا رہا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ ہمارے ملک کا قانون کسی سیاسی جماعت کو کسی فارن گروپ سے پیسے لینے کی اجازت نہیں دیتا، یہاں رات میں عدالتیں کھلتی ہیں جو اپنے ہی فیصلوں کی نفی کر دیتی ہیں۔

پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے، اگرعمران خان کے ہاتھ صاف تھے تو پہلے دن ہی حساب دیتے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں