شیخ رشید 289

عمران خان کو دیوار سے لگانے والا اپنے انجام کا انتظار کریں: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو دیوار سے لگانے والا خود دیوار میں چن گئی ہے، اب حکمران اپنے انجام کا انتظار کریں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کےچیلوں نےعمران پر وہی الزام لگائے جو ٹرمپ پر لگائے گئے۔

شیخ رشید نے کہا کہ عقل کےاندھوں نے عمران پرعدم اعتماد جبکہ قوم نے اعتماد کا اظہار کیا۔

عمران خان کو پوری قوم نے بھرپور اعتماد دیا ہے، چاہیں تو عمران خان کو گرفتار کر کے دیکھ لیں۔

جو اصلی اور نسلی اور ملک پر فخر کرنے والا ہے، وہ سچ کے ساتھ کھڑا ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشد نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ تشدد سے کچھ نہیں بنتا، یہ حکومت جتنی بدنام ہوئی وہ 4 مہینوں میں ہوئی ہے۔

شیخ رشد نے کہا کہ ہر جگہ بجلی کے بل جلائے گئے، لوگوں کے پاس کرایہ نہیں ہے، یہاں تک کہ لوگوں کے پاس قبر کے لیے بھی پیسے نہیں، اپنی قبریں لان میں بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں