آئی ایس پی آر 243

عمران خان نے مارشل لاء لگوانے کا اعتراف کرلیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں مارشل لگوانے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹریشن ہے، فارن فنڈڈ فتنے کو پتا ہونا چاہیے کہ 2 ہزار لوگ 22 کروڑ عوام نہیں ہوتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں خون خرابے سے انقلاب لانا چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ذلت اور رسوائی اب صرف فارن فنڈڈ فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کھلے عام افواج پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں