نواز شریف قوم کی نمائندگی کرنے واپسی پاکستان آ رہے ہیں۔: جاوید لطیف 306

نواز شریف قوم کی نمائندگی کرنے واپسی پاکستان آ رہے ہیں۔: جاوید لطیف

رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کیا ہے کہ نواز شریف قوم کی نمائندگی کرنے ستمبر میں پاکستان آ رہے ہیں۔

جاوید لطیف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز مختلف وقت میں اپنی رائے تبدیل کرتے رہے ہیں، عوام ڈاکٹر ہیں، عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ نواز شریف واپس آ جائیں۔

غیر ملکی کمپنیوں نے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟ اسپتال کو دی گئی رقم پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ میں کیسے ٹرانسفر ہو گئی؟

عمران خان جیسے لوگ مختلف ادوار میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

ہ قائدِ ملت لیاقت علی خان کو گولی لگی، آج تک کچھ معلوم نہیں ہوا، مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، ایوب خان مادرِ ملت کا الیکشن چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے۔

نواز شریف کو ہائی جیکر بناکر سزا دی گئی، پوری دنیا نے بعد میں مانا کہ ہائی جیکنگ کا الزام غلط تھا، ایک شخص کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دے دیا گیا۔

روپیہ آج پھر بہتر ہونا شروع ہوا ہے تو تم پھر کال دے رہے ہو، ن لیگ ہمیشہ عدلیہ کے احترام کرنے والوں میں سے ہے۔

پاکستان کے اندھیرے دور کرنے والے کو ہائی جیکر بنا دیا گیا، کچھ دروازے اور شیشے ٹوٹےتو کہا گیا کہ عدلیہ پر حملہ ہو گیا، ایف آئی آرز کٹیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں