کراچی 294

غیر مقامی کراچی کو فتح کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں: عامر خان

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے کہ غیر مقامی سیاسی شعبدے باز کراچی کو فتح کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 239 ملیر میں متحدہ قومی موومنٹ کے الیکشن آفس کا افتتاح کیا گیا۔

عامر خان نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، ہمارا رشتہ عوام سے قائم رہنے والا ہے۔

ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ ووٹ چھین کر جعلی غیر مقامی نمائندے ملیر پر مسلط کیے گئے۔

رہنما ایم کیو ایم عامر خان نے کہا جو عوام کے دل جیت چکے ہوں انہیں ہار جیت سے فرق نہیں پڑتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں