شہباز گِل 284

شہباز گِل تشدد انکوائری، فواد چوہدری نئی تجویز لے آئے

فواد چوہدری نے اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے شہباز گِل پر تشدد کے معاملے پر انڈیپینڈنٹ لوگوں کو انکوائری سونپیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس کی انکوائری پر کوئی یقین نہیں کرے گا، شہباز گِل پر تشدد کی انکوائری کے لیے شیریں مزاری، سعد رفیق اور مصطفیٰ نواز کھوکھر پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بتایا کہ میں نے علی اعوان اور راجہ خرم نے بیان ریکارڈ کرادیا ہے، عثمان ڈار شہباز گِل سے جیل میں ملے تھے، وہ بھی بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں کیسز سے کوئی مسئلہ نہیں، تاہم تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ الزامات لگ جاتے ہیں مقدمات بن جاتے ہیں لیکن تشدد پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں