مریم اورنگزیب 277

مریم اورنگزیب مجھے آپ پر فخر ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب مجھے آپ پر فخر ہے۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے حامیوں کی جانب سے ہراساں کیے جانے سے جس انداز میں نمٹا اس سے ان کی مہربانی ظاہر ہوتی ہے۔

مریم اورنگزیب اپنے پُرسکون اور باوقار طرز عمل سے اس نے ہراساں کرنے والوں اور ان کے فروغ دینے والوں کے بدصورت چہرے کو بے نقاب کیا-

مریم نواز نے مزید کہا کہ مریم اورنگزیب مجھے آپ پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی لندن میں مریم اورنگزیب کو ہراساں کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہراساں کرنے پر جس ظرف کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے عمل سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سپورٹر کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں