مریم اورنگزیب 221

مریم اورنگزیب کی پاکستانی اور انگلش کرکٹرز سے ملاقات

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر کا کردار ناقابل فراموش ہے، وزیر اعظم شہبازشریف نے بھی انگلش ٹیم کے دورے کے لیے کردار ادا کیا۔

مریم اورنگزیب نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2005 کے بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان آئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے ضروری ہے کہ انٹرنیشنل ٹیمیں یہاں آتی رہیں، کرکٹ ہمارے کلچر کا حصہ بن چکا ہے، پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ کی بہترین ٹیمیں ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ ٹیسٹ سیریز کرکٹ کی اصل روح ہے، کرکٹ پر سیاست نہیں ہوتی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ کے میچز بھی ہو رہے ہیں، نوجوان مثبت سرگرمیوں میں مشغول ہیں۔

وزیراطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھی دونوں ٹیمیں ایک ساتھ فائنل تک پہنچیں، کرکٹ کھیل ہے، جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا، دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

عشائیہ کےموقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وفاقی وزیر اطلاعات سےملاقات ہوئی۔

مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آمد پر خیرمقدم کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 17 سال بعد تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لئے پوری قوم پرجوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں