عمران خان 223

عمران خان استعفیٰ دیں بہانہ کیوں بنا رہے ہیں؟ مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ استعفیٰ دیں بہانہ کیوں بنا رہے ہیں، پنجاب اور کے پی میں انتخابات کروائیں، کیا تکلیف ہے؟

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فارن ایجنٹ، چور ملکی تاریخ کا بد ترین اور ناکام ترین تجربہ تھا، فارن ایجنٹ تجربے نے ترقی کرتے ہوئے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نا لائق اور فارن ایجنٹس کی سلیکٹڈ حکومت اپریل 2022 تک مسلط تھی، امپورٹڈ ٹولہ اور فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے اُٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کی، ملک کے مفادات بیچے، کشمیر کا سواد کیا، اداروں کی تضحیک کی اور شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلائی۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عوام کو لگا ہر زخم فارن ایجنٹ کی وجہ سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں