عمران خان کو زور زبردستی کرنے کی عادت ہوگئی ہے، مریم اورنگزیب 272

عمران خان کو زور زبردستی کرنے کی عادت ہوگئی ہے، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب لاڈلا بن کر زور زبردستی کرنے کی آپ کو عادت ہوگئی ہے، عادت بدلیں، وقت بدل چکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران صاحب سیلاب کے باعث لوگ پہلے ہی سڑکوں پر ہیں، الیکشن زبردستی رونے، چیخنے اور پیٹنے سے نہیں، 2023 میں ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیلاب میں ڈوبے ملک کی حالت دیکھیں اور عمران خان اپنی انا میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں