Imrankhan 280

عمران خان کے پاس اختیار نہیں تھے تو پونے چار سال کیا کرتے رہے؟ شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کے پاس اختیار نہیں تھے تو پونے 4 سال کیا کرتے رہے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان پر تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جلسوں میں عجیب و غریب باتیں کرتے ہیں، کبھی کہتے ہیں مجھے سب کی حمایت ہے اور کبھی کہتے ہیں بااختیار نہیں تھا، ایسا جھوٹا شخص اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان دن رات جھوٹ بولتے اور قوم و اداروں کے خلاف سازش کرتے ہیں، اس سے بڑا فراڈیا نہیں پیدا ہوا، عمران خان اب کہتے ہیں مجھے آزادی کے ساتھ فیصلے نہیں کرنے دیے گئے۔

شہباز شریف نے مفتی محمود سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مفتی محمود ایک عظیم عالم دین تھے، میں علماء کرام کی جوتیوں میں بیٹھنے والا شخص ہوں، مفتی محمود کے پاس ایک ٹوٹی پھوٹی گاڑی تھی، وہ سادہ طبیعت انسان تھے، ان کی ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، مفتی محمود نے سیاست میں گفتگو کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں