سیلابی ریلا 267

وڈیروں نے فصل بچانے کیلئے سیلابی ریلا آبادی میں چھوڑ دیا

سندھ کے شہر مورو میں وڈیروں نے بے حسی کی انتہا کردی، انسانوں کو چھوڑ کر گنّے کی فصل بچانے کیلئے سیلابی ریلا آبادی میں چھوڑ دیا۔

مورو میں وڈیروں نے اپنی گنے کی فصل بچانے کے لیے سیلابی ریلا آبادی میں چھوڑ دیا اور پانی کا راستہ روکنے کے لیے آٹے کی بوریاں رکھ دیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تباہ حال لوگوں کے پاس کھانے کو روٹی نہیں لیکن بااثر افراد کی زمینیں بچانے کے لیے آٹے سے بند باندھے جارہے ہیں۔

مورو میں سیلابی صورتِ حال سے زیادہ تر آبادی نقل مکانی کرچکی، چارسے پانچ فٹ پانی موجود ہونے کے باعث لوگ خود ہی اپنی جان پر کھیل کر دوسروں کی جان بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

مورو میں سیلابی صورتِ حال سے تین چار دیہات کے پانچ سے سات ہزار افراد متاثر ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں