اسحاق ڈار 236

اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کیلئے کارروائی شروع

آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی۔

نیب نے وزیر خزانہ کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

نیب ذرائع نے کہا کہ عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اثاثہ جات میں پراپرٹی اور مختلف بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے نیب ریفرنس کی کارروائی ختم کر دی تھی۔

جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد درخواستوں پر فیصلے کا اختیار نہیں، ہم نیب ہیں نہ ہی ملزمان کے حق میں فیصلہ دے سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں