ٹام کروز 232

ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹ کرتے ویڈیو وائرل

ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی خطرناک اسٹنٹ کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی جانب سے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پیغام ٹوئٹر پر ویڈیو کی شکل میں جاری کیا گیا جس میں وہ ایک پرواز کرتے ہوئے طیارے پر کھڑے ہیں۔

ویڈیو میں ٹام کروز نے کہا کہ ‘ہم جنوبی افریقا میں مشن امپاسبل ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 اور 2 کی عکسبندی کررہے ہیں’۔

ٹام کروز نے کہا کہ ‘میں سال کا اختتام آپ کا شکریہ ادا کیے بغیر نہیں کرنا چاہتا اور ٹاپ گن میورک کو سپورٹ کرنے پر آپ کا شکرگزار ہوں’۔

ویڈیو میں مشن امپاسبل 7 کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میکوائر کو بھی دکھایا گیا جو ٹام کروز کو کہتے ہیں کہ وقت ختم ہورہا ہے۔

مشن امپاسبل 7 کو ڈیڈ ریکنگ پارٹ 1 کا نام دیا گیا ہے جو 14 جولائی 2023 کو ریلیز ہوگی جبکہ اس کا دوسرا حصہ 28 جون 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں