محمد رضوان 246

ٹیم کیلئے بری نیت سے بات کرنے والوں کو اللّٰہ ذلیل کرے گا، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹیم کیلئے بری نیت سے بات کرنے والوں کو اللّٰہ ذلیل کرے گا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ تھوڑی سی تبدیلیاں کر رہے ہیں، تبدیلیاں کرتے ہیں تو غلطی تو ہوگی۔

محمد رضوان نے کہا کہ ورلڈکپ کے لیے کامبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنے اوپر ہونے والی تنقید سے متعلق بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ میں اگر آف اسٹمپ کی گیند کو لیگ اسٹمپ پر مار سکتا ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں، مجھے آف اسٹمپ پر کھیلنے کی ضرورت نہیں۔

رضوان کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرے آف اسٹمپ کی بات کر رہے ہیں، اللّٰہ انہیں جزائے خیر دے۔

رضوان نے کہا کہ میں تو فٹ ہوں دو تین دوڑیں اب بھی لگا لوں گا۔

وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ہم ڈاٹ بال زیادہ کھیل رہے ہیں، اس مسئلے پر کام کر رہے ہیں، جس مشکل میں ہم کھیل رہے ہیں سامنے والی اننگز کو بھی دیکھیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہیں پتہ لوگ ہمارے لیے کیا بات کر رہے ہیں، میرے اور کپتان کے اسٹرائیک ریٹ پر جو لوگ بات کر رہے ہیں اللّٰہ انہیں جزائے خیر دے۔

محمد رضوان نے کہا کہ جو لوگ بری نیت سے ٹیم کے لیے بات کر رہے ہیں اللّٰہ انہیں بھی ذلیل کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں