حقیقی آزادی مارچ 277

حقیقی آزادی مارچ کی تحریک پاکستانیوں کیلئے ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تحریک پاکستانیوں کیلئے ہے۔

(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جو قوم آزاد نہیں ہوتی اس کی پرواز اوپر نہیں ہوتی، انصاف قوموں کو آزاد کرتا ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد پاکستانیوں کیلئے یہ حقیقی آزادی تحریک سب سے اہم ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کل وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ کا دوبارہ آغاز ہوگا، کل ساڑھے چار بجے وزیرآباد میں عوام سے خطاب کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں