پاکستان: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ 277

پاکستان: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

پاکستان میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق خیبر پختون خوا میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار ہو گئی۔

دوسری جانب ڈی ایچ او (ضلعی افسر صحت) کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ڈینگی کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پشاور میں بخار کی گولیوں کے پتے کی قیمت 18 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہو گئی۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض میڈیکل اسٹورز پر بخار اور سر درد کی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

دوسری جانب اسٹور مالکان کا کہنا ہے کہ بخار کی گولیوں کا پرانا اسٹاک موجود ہے، نیا اسٹاک نہیں آ رہا، مارکیٹ میں ادویات سپلائی نہیں ہو رہیں، بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔

اسٹور مالکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، ادویات بلیک میں فروخت ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں