Shah Mehmood Daughter 289

شاہ محمود قریشی کا بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ

شاہ محمود قریشی کا بیٹی کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کی چھوڑی ہوئی نشست پر بیٹی کو الیکشن لڑانے کا
فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو میدان میں اتار نےکا فیصلہ کیا ہے-

(پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بیٹی کے کاغذات نامزدگی عمران خان کی اجازت سے جمع کرائے۔

شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی نے کہا ک 2018ء سے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔ والد نے روایات کے برعکس عمران خان کے بیانیے کو زندہ رکھنے کے لیے ان کا انتخاب کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں