حکومت 265

وفاق پنجاب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

سیالکوٹ میں نجی یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مجھے علم تھا وفاق نے سیلاب زدگان کے لیے ہمیں امداد نہیں دینا تھی، اب یہ اپنی فکر منائیں، پنجاب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے کہا کہ بی اے تک تعلیم مفت کرنےکا اعلان کرتا ہوں، ہر تعلیمی ادارے میں ناظرہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ لوگ بجلی گیس کے بلوں کو رو رہے ہیں، صنعت کو بھی نقصان ہو رہا ہے، میں نے اسپتالوں میں تمام ایمرجنسی مفت کردی ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ روپے بجٹ کا اعلان کرتا ہوں، ایک لاکھ نوکریاں دینے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ کسانوں کے لیے سولر پمپس لا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں