شہباز شریف 245

رانا ثناء، شہباز شریف تیاری کرلیں، میرا پلان بن رہا ہے، عمران خان

چیئرمین (پی ٹی آئی) عمران خان نے حقیقی آزادی کےلیے ساری قوم کو نکالنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک قاتل رانا ثناء اللّٰہ بیٹھا ہے، جس بزدل نے پچھلی بار خواتین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللّٰہ تیاری کرلیں، میرا پلان بن رہا ہے، ساری قوم کو حقیقی آزادی کے لیے نکالوں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ آج مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر گئیں یہاں بڑھ گئی ہیں۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ بڑے ڈاکوؤں کو ملک پر مسلط کیا گیا، شہباز شریف ایک مفرور کے ساتھ آیا ہے، جو ملک کا پیسہ چوری کرتا رہا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے یہ بھی کہا کہ قومی احتساب بیورو نے اسحاق ڈار سے پوچھا کہ آپ کے والد کی تو سائیکل کی دکان تھی، آپ ارب پتی کیسے بنے؟

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کی نیب کے اس سوال پر کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب سے یہ دونوں خاندان آئے ہیں، یہ امیر ہوتے گئے اور ملک مقروض ہوتا گیا، یہ سب چور پیسہ لوٹ کر باہر جاتے ہیں اور ڈیل کرکے واپس آ جاتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جھوٹ بول کر برطانیہ گئے، ان کی میڈیکل رپورٹ بھی دو نمبر تھی، مریم نواز نے تو جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں