چینی صدر 256

فوج جنگ کیلئے تیار رہے، لڑیں اور جیتیں، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا، چین کی قومی سلامتی کو عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے یہ بات بیجنگ میں واقع سینٹرل ملٹری کمیشن کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ سینٹر کے دورے میں کہی۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر نے کہا چین کسی بھی جنگ سے نمٹنے کے لیے اپنی فوج کی جامع تربیت اور تیاری کرے گا۔

صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پوری فوج اپنی توانائی جنگ میں وقف کرنے کے لیے تیار رکھے، جنگ لڑنے اور جیتنے کے لیے اپنی صلاحیت میں اضافہ کرے۔

چین کی قومی سلامتی کو بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے اور اس کے عسکری چیلنجز کٹھن ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ فوج ملکی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرے اور پارٹی اور عوام کی جانب سے سپرد کیے گئے مختلف امور کو کامیابی سے سرانجام دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں