سنیل گواسگر نے بابر اعظم کو کیا تحفہ دیا؟ 238

سنیل گواسگر نے بابر اعظم کو کیا تحفہ دیا؟

بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سنیل گواسگر نے کپتان بابر اعظم کو کیپ کا تحفہ دیا۔

آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے کمنٹری پینل میں شامل بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے برسبین میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔

سنیل گواسگر نے بابر اعظم کو کیا تحفہ دیا؟

سنیل گواسکر اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے بعض ارکان کی ملاقات ایک ڈنر پر ہوئی۔

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لیجنڈ سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر سے کیپ لے کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں