عوام کو ریلیف دینا ہے 302

ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے: شیری رحمان

وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہے، ہم آج کراچی کی عوام کے لیے یہاں آئے ہیں۔

واضح رہے کہ سیلابی صورتحال سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے وزراء اور ارکان قومی اسمبلی پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق بھی شامل ہیں-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے وزرا کی کمیٹی بنائی ہے، ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر مل کر کام کرنا ہوگا۔

متاثرین کو معاوضہ دینا ہماری ترجیح ہے، جلد نقصان کی اسسمنٹ رپورٹ دی جائے۔

انہوں نے اپنے جائزہ دورے میں ڈی ایچ اے کے نمائندے کی عدم دستیابی سے متعلق کہا کہ ڈی ایچ اے کا کوئی نمائندہ کیوں نہیں آیا؟ ان کے نہ آنے پر بہت افسوس ہوا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ سندھ کے بہت سے علاقوں سے رپورٹنگ بھی نہیں ہو پا رہی ہے، ہم کل اور پرسوں دیہی علاقوں میں جائیں گے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم کو رپورٹ کریں گے۔

وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ ہم سارے لوگ کراچی کے لیے جوابدہ ہیں۔

ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں