کرپٹو کرنسی 257

100 ملین ڈالرز کرپٹو کرنسی چوری کرلیے گئے، بائنانس

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی ایکسچینج فرمز ’بائنانس‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلسازوں نے 100 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرم کے سربراہ چانگ پینگ ژاؤ نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ سسٹم میں ’ایکسپلائٹ‘ کی وجہ سے ایکسچینج کی مخصوص کرنسی کی اضافی پروڈکشن ہوئی، اس نقصان کا تخمینہ تقریباً 100 ملین ڈالرز ہے۔

سربراہ بائنانس نے کہا کہ اب بھی مسئلہ موجود ہے جس کے باعث سسٹم کو کچھ وقت کے لیے منجمد کر رہے ہیں۔ لیکن صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں، ہم اس زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں اور صورتحال کے مطابق مزید اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔

تاہم غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق نقصان کا تخمینہ 100 ملین ڈالرز نہیں ہے بلکہ یہ 570 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ جعلساز تیزی سے ’کراس چین برجز‘ میں کمزوریوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ وہ ذرائع ہیں جن کو سرمایہ کار اثاثوں کو ایک بلاک چین سے دوسرے بلاک میں منتقل کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

چانگ پینگ ژاؤ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس چوری میں ’ایک کراس چین برج بی ایس سی ٹوکن ہب پر ایک ایکسپلائٹ‘ شامل ہے۔

اس حوالے سے چند گھنٹوں بعد بذریعہ ٹوئٹ چانگ پینگ ژاؤ نے صارفین کو یقین دلایا کہ اسے ٹھیک کردیا گیا ہے۔

بائنانس ایکسچینج نے بتایا کہ چوری کی گئی رقم 100 ملین ڈالرز سے 110 ملین ڈالرز کے درمیان تھی۔ فرم نے مزید کہا کہ 7 ملین ڈالرز کو فوری طور پر منجمد کردیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں