ویڈیو 231

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ANF ہلکاروں کی رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے اہلکاروں کی مسافر سے رشوت مانگنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں اے این ایف اہلکار کو مسافر سے سامان کی چیکنگ کے دوران رقم مانگتے سنا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک اے این ایف کا اہلکار مسافر سے سوال کرتا ہے کتنے پیسے دوں گے۔

اہلکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مسافر کو کہا کہ ابھی باہر مت جانا 2 منٹ رک کر جانا۔

اے این ایف کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معاملہ افسران کو بتایا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف نے کہا کہ اس معاملے پر کچھ دیر میں مؤقف دیا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں